گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی فوری مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 مارچ 2017 19:12

گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی فوری مکمل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء)گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار رواں ہفتہ کے دورا ن فصل کی آخری آبپاشی مکمل کرلیں جبکہ کاشتکاروں کو کانگیاری سے متاثرہ پودے نکالنے کیلئے فصل کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار گندم پر سست تیلے کے حملے کی صورت میں زرعی زہریں ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ ان کے اثرات اچھے نہیں ہوتے۔