مالی سال2016-17ء کے دوران بستر کی چادروں اور تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں بالترتیب5 اور4فیصد کا اضافہ ہوا

برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میںمدد ملے گی، ادارہ شماریات

جمعہ 24 مارچ 2017 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال2016-17ئ کے دوران بستر کی چادروں اور تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں بالترتیب5 اور4فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران1337.43 ملین ڈالر کی بسترکی چادریں برآمدات کی گئی تھیں جن کی برآمدات جاری مالی سال میں1405.21 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اسی طرح تیار ملبوسات کی برآمدات گذشتہ مالی سال میں1437.27 ملین ڈالر سے رواں مالی سال میں1499.13 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں بستر کی چادروں کا حصہ9.6 فیصد تھا جو رواں مالی سال کے دوران10.6 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ اس طرح تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات کا مجموعی قومی برآمدات میں حصہ10.4 فیصد سے 11.3 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میںمدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :