وفاقی وزرا کی مصروفیات کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جمعہ کے روز ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہائوس میں ہونا تھا جہاں پر فیس بک بند کرنے سمیت ملکی سیاسی صورت حال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوض ہونا تھا لیکن وفاقی وزراء کی مصروفیات کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔ (جاوید)