ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 19:07

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت اگست کیلئے ربڑ کی خریداری کے معاہدے ایک ین کے اضافے کے بعد 250 ین فی کلوگرام میں طے پائے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت ربڑ کی خریداری کے معاہدے 16 ہزار850 یو آن فی ٹن میں طے پائے۔ سنگاپورمیں سائیکام ایکسچینج کے تحت اپریل کیلئے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 1.8سینٹ کے اضافے کے بعد192.4 سینٹ فی کلوگرام میں طے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :