سپیکر قومی اسمبلی کا عوام سے ا رتھ آور منانے پر زور

جمعہ 24 مارچ 2017 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پار لیمان اور عوام سے کہا ہے کہ وہ 25مارچ کو رات 8.30سے 9.30بجے تک رضاکارانہ طور پر روشینوں کو گل کر کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ارتھ ٓاور منائیں ۔ انھوں نے یہ پیغام ارتھ آور کے موقع پر دیاجو بین الاقوامی سطح پر 25 مارچ کو منا یا جا رہاہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے قوم کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دوسری ا قوام کے ساتھ مشترکہ طور پر 25مارچ کو توانائی کو تحفظ دینے کا دن منائیں۔ انھو ں نے کہا کہ پاکستانیوںکی جانب سے ارتھ آور میں وسیع پیمانے میں شرکت سے دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ ہم عالمی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ گیسز کے اخراج کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ کو مکمل طور پر شمسی توانائی میں منتقل کر دیا گیا ہے اور نٹ میٹرینگ لائسنس کے تحت اضافی بجلی کو نیشنل گرڈ کو منتقل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ویثرن 2025 کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے توانائی کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 25مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس کی تمام روشنیاں گل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :