یونان سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 17 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) یونان سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 17 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پریونان سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 17 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا، گرفتار کیے گئے 17 مسافر غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے بیرون ملک گئے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :