امریکی شہریوں کو ضابطے کے تحت ویزا اجراء کی ہدایت کی،بطور وزیراعظم کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، کوئی خط لکھا تو وہ قانون کے مطابق ہوگا،پاکستان میں روز ہی کچھ نہ کچھ ہوتا ہے ،بلاوجہ اس معاملے کو ایشو بنایا جارہا ہے،ایشو بنانے والوں کو پیپلزپارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خوف ہے،سفیر کو اختیار دینے کا مقصد یہ نہیں وہ قانونی تقاضوں کو نظرانداز کردے،سفیر کو اختیارات دینے کا مقصد سفارتخانے کو بااختیار کرنا ہے،امریکہ کو شمسی ائر بیس استعمال کرنے کی اجازت مشرف نے دی

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کاملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 19:03

امریکی شہریوں کو ضابطے کے تحت ویزا اجراء کی ہدایت کی،بطور وزیراعظم ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پیپلزپار ٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ میں نے کوئی خط لکھا تو وہ قانون کے مطابق ہوگا،پاکستان میں روز ہی کچھ نہ کچھ ہوتا ہے بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے،ایشو بنانے والوں کو پیپلزپارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خوف ہے،سفیر کو اختیار دینے کا مقصد یہ نہیں وہ قانونی تقاضوں کو نظرانداز کردے،امریکی شہریوں کو ضابطے کے تحت ویزا کے اجراء کی ہدایت کی،سفیر کو اختیارات دینے کا مقصد سفارتخانے کو پاور فل کرنا ہے،امریکہ کو شمسی ائر بیس استعمال کرنے کی اجازت مشرف نے دی،بطور وزیراعظم کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

جمعہ کو ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ویزے کیلئے سفیر کو اختیارات دینے کا مقصد یہ نہیں وہ قانونی تقاضوں کو نظرانداز کردے،سفیر ایجنسیز اور عملے کو نظرانداز کرکے ویزے جاری نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاوجہ معاملے کا ایشو بنایا جارہا ہے،خط بائی ہینڈ نہیں دیا ہوگا،وزارت کے ذریعے دیا گیا ہوگا،حسین حقانی کا بیان آیا ویزے ایجنسیز کی کلیئرنس کے بعد دیئے گئے،ایبٹ آباد کمیشن کرنے والے اہلکار ویزوں پر نہیں آئے تھے۔

یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ امریکہ کو شمسی ائیربیس استعمال کرنے کی اجازت مشرف نے دی،امریکی شہریوں کو ضابطے کے تحت ویزے کے اجراء کی ہدایت کی،سفیر کو اختیارات دینے کا مقصد سفارتخانے کو پاور فل کرنا ہے،معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنا تھا،حسین حقانی بھی پیش ہوئے۔انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعظم کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،وزیراعظم اختیارات قانون کے دائرے میں رہ کر استعمال کرتا ہے،میں نے کوئی خط لکھا ہے تو وہ قانون کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روز ہی کچھ نہ کچھ ہوتا ہے،بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے،ایشو بنانے والوں کو پیپلزپارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خوف ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :