عوام کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، محمد زبیرگورنر سندھ

جمعہ 24 مارچ 2017 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان خوشحالی و ترقی کی جانب تیز ی سے سفر کرنے والا ملک بن کر ابھر رہا ہے ،ملکی خوشحالی و ترقی کا سفر عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہیں ،امن و امان کے قیام کے بعد صوبہ با الخصوص کراچی میں سماجی و معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو ا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے فلاحی منصوبوں کی تکمیل ، انصاف ، تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا?س میں ایکشن کمیٹی فار پاکستانیز بنگالیز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی سربراہی شیخ محمد سراج کررہے تھے۔ وفد میں امان اللہ ، مقصود عالم ، جہانگیر دا?د ، زبیر حسن ، شکور حسین ، تسلیمہ خاتون اور نور اسلام شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر ایس ایم شاہ جہاں بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفد نے مسائل بشمول بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سمیت دیگر معاملات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی کمیونٹی صوبہ با الخصوص کراچی میں ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ میں بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ گورنر سندھ نے ان کے مسائل کو توجہ سے سنا اور کہا کہ صوبہ میں پاکستانی قومیت رکھنے والے بنگالیوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :