صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے ،غلام فرید

جمعہ 24 مارچ 2017 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فریدنے سائٹ زون گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے کچرے وملبہ کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں کی تمام یونین کونسلوں سے کچرے کو گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن اور یہاں سے لینڈ فل سائٹ جام چاکرو منتقلی کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور گاڑیوں سے استفادہ حاصل کیاجائے بلدیہ غربی کی حدود میں رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں ،سڑکوں اور گرین بیلٹس پر موجود کچرے وملبے کو فوری ٹھکانے لگایا جائے چاروں زون آفس میں موجود مشینری اور کچرہ گاڑیوں اور عملے کو پوری طرح متحرک رکھا جائے جبکہ موقع پر موجود علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھر پور اقدامات کیئے جارہے ہیں محدود وسائل کے باوجود کو شش کی جارہی ہے کہ تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آسکے اس کے باوجود بھی اگر آپ لوگ یہ سمجھتے ہیں کسی علاقہ میں صفائی ستھرائی کی ضرورت باقی ہے تو آپ اس کی نشاندہی کریں علاقہ معززین نے ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہمرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :