حکمرانوں کی غفلت نے توہین رسالت کے مجرموں کو بہادر بنا دیا ،،توہین رسالت کے مجرموں کو جلد سزا دی جائے، اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مطالبہ

جمعہ 24 مارچ 2017 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) حکمرانوں کی غفلت نے توہین رسالت کے مجرموں کو بہادر بنا دیا ، اسلام کے نام پر بنے ملک میں بار بار مقدس ہستیوں کی گستاخیوں کا ہونا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پاکستان کی قرار داد جس مقصد کے لیے پیش کی گئی تھی حکمران اس کو بھول چکے ہیں ، تکمیل پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان اپنی جدوجہد کو زور و شور سے جاری رکھیں ، قرار داد مقاصد کا اصل چہرہ حکمرانوں نے مسخ کر دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویڑن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم اطلاعات محمد عادل نے جمعہ کو مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے تحت ناموس رسالت کی توہین کے خلاف یوم مذمت پر مسلم میڈیا سیل میں ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی بھی مقدس ہستیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی گستاخی قابل قبول نہ ہوگی ، حکمران توہین رسالت کے مجرموں کو جلد از جلد سزا دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی جدوجہد کا قرار داد مقاصد میںاہم کردار ہے ، اسی کردار کو اجاگر رکھنے کے لیے نوجوانوں کو جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :