ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر واک اورسیمینار کاانعقاد

ٹی بی کو ختم کرنے کے لیے متحدہونے کی ضرورت ہے ٹی بی کاعلاج مفت ہے،مقررین کا خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 18:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر واک اورسیمینار کاانعقاد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت جیکب آباداور نیشنل ٹی بی پروگرام سندھ کی جانب سے ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر جمس اسپتال سے واک نکالی گئی واک کی قیادت ڈاکٹر واجد حسین بھٹو،ڈائریکٹر جمس محمد علی لغاری ،پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر عبدالغفاررند ،ڈاکٹر اے جی انصاری ،ڈاکٹر گل محمد برڑو،ڈاکٹر غلام محمد چنہ ،ڈاکٹر شفیق برڑو،ڈاکٹر بی ایچ کھرانہ ،بشری آرائیں ،ڈاکٹر انیل کمار بجاج اور دیگر کررہے تھے جبکہ بعد میں جمس اسپتال میں ایک سیمینار منعقد کیاگیا سیمینارسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی بی کو ختم کرنے کے لیے متحدہونے کی ضرورت ہے ٹی بی کاعلاج مفت ہے اس لیے مرض میں مبتلا افراد اپنا علاج کرائیں اور ایسی بیماری سے نجات حاصل کریں ،انہوںنے کہاکہ ہرسال دنیامیں 4لاکھ 30ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں 15ہزار بچے شامل ہوتے ہیں جبکہ ہرسال 70ہزار لوگ اس مرض سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ دنیا میں ہر بیس سیکنڈ میں ایک شخص اس مرض میں مبتلاہوتاہے مقررین نے مزید کہاکہ دنیا کی دس جان لیوا بیماریوں میں سے ایک ٹی بی بھی ہے دنیا کے چھ ممالک میں 60فیصد ٹی بی کے مریض موجودہیں جن ممالک میں بھارت سرفہرست ہے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے انہوںنے کہاکہ ٹی بی کا علاج کرانے میں تاخیر نہ کی جائے۔