وزیراعظم چین کے دورہ سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی ، وزیراعظم نیوزی لینڈ

جمعہ 24 مارچ 2017 18:08

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ وزیراعظم بل انگلش نے کہا کہ چینی وزیراعظم لی کھی کھیانگ کے آئندہ دورہ نیوزی لینڈ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی افادیت حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے حکام اور کاروباری افراد چین کے بیلٹ وروڈ منصوبے کے ذریعے حاصل ہونے والے مواقعوں اور دوطرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلق میں حقیقی رفتار پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سمجھوتے کی بدولت چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان تجارت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور بلاشبہ عوامی سطح پر رابطوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :