توقع ہے سی پیک کے تحت منصوبے امسال پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے ،چینی وزیرٹرانسپورٹ

ٹرانسپورٹیشن،انفراسٹرکچراور توانائی کے منصوبوں سے علاقائی روابط میں اضافہ ہوگا،لی شیائو پنگ شاندار منصوبہ اور دونوں ممالک کے درمیان فروغ پذیر تعلقات قابل تعریف ہیں ، مسعود خالد

جمعہ 24 مارچ 2017 18:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) چین کے وزیرٹرانسپورٹ لی شیائو پنگ کے مطابق توقع ہے کہ چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں ٹرانسپورٹیشن ، انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے امسال پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے ،سی پیک چین کے بیلٹ وروڈ منصوبے کا پائلٹ واہم پراجیکٹ ہے ۔ لی نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف دوطرفہ تعاون کیلئے سٹریٹجک فریم ورک کی قسم ہیں بلکہ بڑھتی ہوا علاقائی رابطہ بھی ہے ۔

اس طرح یہ بیلٹ روڈ بین الاقوامی تعاون کی مثال ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں پاکستان کے 78ویں یوم پاکستان کی تقریب منانے کیلئے پاکستانی سفارتی خانے کی طرف سے دیے جانے والے استقبالیہ کے دوران کیا ۔ یہ بات یہاں موصولا پیغام میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی تقریر کے دوران چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے چین اور پاکستان کے درمیان فروغ پذیر تعلقات اور اس شاندار منصوبے کو سراہا ۔

مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان کا مستحکم اقتصادی امکان اور سی پیک کا قیام سرمایہ کاروں بالخصوص چین کے سرمایہ کاروں کے لئے زبردست مواقع فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 19000چینی بانشندے کام کر رہے ہیں جبکہ تقریباً18000پاکستانی طلباء چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور پاکستانی حکومت نے چینی زبان اور ثقافت سیکھنے میں عوام کی مدد کرنے کیلئے ملک میں ایک پروگرام شروع کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طالب علم دوستی کو فروغ دینے اور دوطرفہ مفاہمت میں اضافہ کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان پل کا کام انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :