بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری عبدالمجید کو پیپلزپارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا ،چوہدری لطیف اکبرآزادکشمیر میں پارٹی کے نئے سربراہ مقرر

جمعہ 24 مارچ 2017 18:07

بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری عبدالمجید کو پیپلزپارٹی کی صدارت سے ہٹا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو پیپلزپارٹی کی صدارت سے ہٹا کر سابق وزیرخزانہ و سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کو آزاد کشمیر کیلئے پارٹی صدر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی پی پی چیئرمین کے پولیٹکل سیکرٹری جمیل سومرو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری لطیف اکبر سیلز آزادکشمیر کے صدر اور فیصل راٹھور سیکرٹری جنرل ہونگے،چوہدری پرویز اشرف پارٹی کے سینئر نائب صدر اور جاوید ایوب سیکرٹری اطلاعات اور شاہین کوثر ڈار ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کی گئیں ہیں،سابق وزیرصحت سردار قمر زمان کے فرزند سردار ضیاء القمر کویوتھ ونگ کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی تقرریوں سے قبل سابق وزیراعظم چوہدری مجید پارٹی کے صدر اور سابق سینئر وزیر چوہدری یسین سیکرٹری جنرل تھے جنہین ان عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔…خ م+ ع ع)