کراچی میں دو جوہری بجلی گھروں کنوپ ٹواور تھری کی تعمیر کا کام بھرپورانداز میں جاری

2200میگاواٹ بجلی پیدا ، 9 ارب ڈالرلاگت آئے گی، سی پیک کے تحت چین کے تعاون سے تعمیر ان بجلی گھروں سے 2018کے اختتام تک پیداوار شروع ہوجائیگی ، کراچی اور تھرکول فیلڈ میں بھی بجلی گھرو ں پر کام جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 18:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) کراچی میں جوہری توانائی کے دو منصوبوں کنوپ ٹواور تھری پر کام پوری بھرپور طورپرجاری ہے ،ان دونوں منصوبوں کی مجموعی پیداواری گنجائش 2200میگاواٹ ہوگی،یہ بجلی گھر چین کے تعاون سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جارہے ہیں جن پر نو ارب ڈالرلاگت آئے گی ۔ یہ بات حکام نے جمعہ کو یہاں بتائی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایٹمی توانائی کے منصوبوں کنوپ ٹو اور تھری پر کام جاری ہے جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت دوہزار دو سو میگاواٹ میگاواٹ ہو گی۔یہ بجلی گھر چین کے تعاون سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جارہے ہیں جن پر نو ارب ڈالرلاگت آئے گی۔ بجلی کے ان منصوبوں سمیت پورٹ قاسم کراچی میں کوئلے کے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کے بجلی گھر اور تھرکول فیلڈ میں کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کے بجلی گھر پر بھی کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق ان بجلی گھروں سے 2018 کے اختتام تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :