ٹوبہ ٹیک سنگھ ، دولہا کی کارکی دو موٹرسائیکل سوار وں کو ٹکر ، زخمی ہوگئے، ایک کی حالت نازک

جمعہ 24 مارچ 2017 17:42

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) دولہا کی کارکی موٹرسائیکل سوار وں کو ٹکر دوموٹرسائیکل سوار زخمی ایک کی حالت نازک ، ریسکیو زرائع کے مطابق ٹوبہ کے علاقہ پنڈی غازی آباد کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم تین افراد زخمی ہوگئے منڈی جہانیاں سے برات براستہ پیرمحل فیصل آباد جارہی تھی کہ دولہا کی تیز رفتار کار نے بائی پاس خانجوان سی پلاٹ کے قریب دوموٹرسائیکل سوار فیصل ارشاد ولد محمدا رشاد ، لعل احمد ولد نورمحمد کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں لعل احمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ فیصل ارشاد معمولی زخمی ہو ا دوسرے حادثہ میںسندھیلیانوالی پنڈی غازی آباد کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم تین افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں ایک عورت کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کو آرایچ سی سندھلیانوالی سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :