طلبا و طالبات اور اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 24 مارچ 2017 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء)گورنمنٹ عارف ہائیر سیکنڈری سکول‘ مصطفی آباد‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور دی نالج سکول‘ جوہر ٹائون‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دی گولڈن گیٹ ہائی سکول‘ شاہین پارک‘ لال پل‘مغلپورہ‘لاہور‘پنجاب پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ‘ بوہڑ والا چوک‘ اقبال روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ فتح ریحان‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد346تھی ۔