پنجاب بھر میں749ٹریفک حادثات میں7ا فراد جاں بحق،883زخمی

جمعہ 24 مارچ 2017 17:42

پنجاب بھر میں749ٹریفک حادثات میں7ا فراد جاں بحق،883زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف مقامات پر749روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں646افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں230افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 345ڈرائیور20کم عمرڈرائیور،428مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ133ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت138متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان42 حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل883متاثرین میں684مرد اور199خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں144فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور540افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 199زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں617موٹر سائیکلز،113آٹو رکشے،69موٹر کاریں60مسافربسیں،24ٹرک اور73 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :