البیراک کی جامع مسجد صدیقِ اکبر ،فیض باغ میں جمعہ کے روز صفائی آگاہی مہم

ڈپٹی مئیر وسیم قادر کی آگاہی سرگرمی میںخصوصی شرکت، خطبہ میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے پر زور

جمعہ 24 مارچ 2017 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام جمعہ کے روز جامع مسجد صدیقِ اکبر، فیض باغ میں نمازِ جمعہ کے اوقات میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ مہم میں ڈپٹی مئیر وسیم قادر نے خصوصی شرکت کی اور مسجد کے خطیب سے نمازِ جمعہ کے خطبوں میں صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کی درخواست کی۔

اس موقع پر ڈپٹی مئیر وسیم قادر کا کہنا تھا کہ مسجدیں ہماری روائتی اور ابتدائی درسگاہیں ہیں اور عوام الناس کے لیے آئمہ حضرات ایک رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی رویوں میں بہتری لانے کے لیے آئمہ کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے معاشرتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنی چاہئیے۔ انھوں نے جامع مسجد صدیق ِ اکبر کے خطیب علامہ محمد فاروق قادری صاحب سے خصوصی درخواست کی کہ وہ خطبوں میں صفائی برقرا رکھنے کی شہری ذمہ داری پر زور دیں۔

مزید برآں نمازیوں میں صفائی آگاہی ہدایت نامے بھی تقسیم کیے گئے۔ البیراک کمیونیکیشنز نے اس موقع پر آگاہی کیمپ بھی لگایا جبکہ سرگرمی کے آغازمیں صفائی آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ البیراک ٹیم کی نمائندگی سینئر منیجر مسعود دیویجی کر رہے تھے۔