ٹوبہ ٹیک سنگھ، کار ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی ،ڈرائیور جاں بحق ، رہنماء پی ٹی آئی اشفاق حسن دولتانہ زخمی، ہسپتال منتقل

جمعہ 24 مارچ 2017 17:42

ٹوبہ ٹیک سنگھ، کار ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی ،ڈرائیور جاں بحق ، رہنماء ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) راوی پل کے نزدیک کار ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور رہنما تحریک انصاف اشفاق حسن دولتانہ شدید زخمی ہو گئے۔لڈن ضلع وہاڑی سے سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف اشفاق حسن دولتانہ اپنے ڈرائیور عبدالقدیر کے ہمراہ اپنی کار پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

جب وہ راوی پل کمالیہ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ان کی کار ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عبدالقدیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ اشفاق حسن زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا جس نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کمالیہ منتقل کروا دیا گیا جہاں پر حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اشفاق حسن کو اب لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :