پاکستان ریلویز کے جنرل منیجرمینوفیکچرنگ اینڈسروسز لیاقت علی چغتا ئی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے

جمعہ 24 مارچ 2017 17:42

پاکستان ریلویز کے جنرل منیجرمینوفیکچرنگ اینڈسروسز لیاقت علی چغتا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان ریلویز کے جنرل منیجرمینوفیکچرنگ اینڈسروسز لیاقت علی چغتا ئی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شعبہ مکینکل ، انجینئرنگ ، ٹریفک و کمرشل، الیکٹریکل کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مکینکل شعبہ سے تعلق رکھنے والے جنرل منیجرمینوفیکچرنگ اینڈسروسز لیاقت علی چغتا ئی ریلوے ہیڈکوارٹرز سمیت مختلف ڈویژنوں میں بڑی محنت اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دیتے رہے اورگراں قدر خدمات سرانجام دے کر ریٹائر ہوگئے۔قائمقام چیف ایگزیکٹوآفیسر مقصودالنبی اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کی محنت اور دیانتدار کو سراہتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیااور ان کی باقی زندگی کے لیے بھی بہتری کی دعا کی۔ آخر میں انہیں ریلوے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :