کسان کو وسائل کی فراہمی ممکن بناکر سبز انقلاب ممکن بنائیں گے ‘نعیم بھابھہ

پوٹاش کھاد پر 50کروڑ روپے کی سبسڈی کے حصول کا طریقہ کار طے کرلیا ‘ وزیرزراعت پنجاب کاشتکارپنجاب ایگرکلچرل ہیلپ لائن کے 0800-15000اور0800-29000نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں

جمعہ 24 مارچ 2017 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ خادم اعلی کے پیکج کے مطابق پوٹاش کھاد پر 50کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کردی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو ایس او پی کی ہر بوری پر 800روپے کے وائو چرجبکہ ایم پی اوکی ہر بوری پر 500روپے کے دائوچر فراہم کئے جارہے ہیں،پوٹاش کھاد کی ہر بوری پر وائو چر برآمد ہوگا اور سبسڈی کے حصول کے لئے کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاراسے کسی بھی پری پیڈ وائوچر کی طرح سکریچ کریں اوراپنے موبائل فون کے میسج بکس میں جاکر سکریچ نمبر لکھنے کے بعدspace کا بٹن دبائیں اور پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 3070پر ایس ایم ایس بھیجیں فوری طو رپر ان کے موبائل پر کوڈ بھیجا جائے گا اور کسی بھی jazzایجنٹ سے مطلوبہ کوڈ دیکھا کر رقم وصول کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نعیم اختر خان بھابھہ نے مزید بتایا کہ جن کاشتکاروں کی رجسٹریشن ابھی خادم پنجاب پیکج کے تحت نہیں ہوئی ان کی رجسٹریشن کرنے کے بعد انہیں بھی کوڈ جاری کردیا جائے گا، مزید معلومات کے لئے کاشتکارپنجاب ایگرکلچرل ہیلپ لائن کے 0800-15000اور0800-29000نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔زرعی انقلاب کی طرف سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔ سبز انقلاب کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :