ملک بھر کی مساجد میں سوشل میڈیا پر شان رسالتﷺ میں گستاخیوں اور تحفظ نظریہ پاکستان کے حوالہ سے خطبات جمعہ کا اہتمام

گستاخ بلاگرز کو اسلامی شریعت کے مطابق سزائیں دینے کا مطالبہ اورتحفظ نظریہ پاکستان کیلئے ملک گیر جدوجہد کا عزم کیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 17:38

ملک بھر کی مساجد میں سوشل میڈیا پر شان رسالتﷺ میں گستاخیوں اور تحفظ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کی طرف سے ملک بھر کی مساجد میں سوشل میڈیا پر شان رسالتﷺ میں گستاخیوں اور تحفظ نظریہ پاکستان کے حوالہ سے خطبات جمعہ کا اہتمام کیا گیا،اس دوران گستاخ بلاگرز کو اسلامی شریعت کے مطابق سزائیں دینے کا مطالبہ اورتحفظ نظریہ پاکستان کیلئے ملک گیر جدوجہد کا عزم کیا گیا۔

جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالغفارروپڑی، قاری یعقوب شیخ اور مولانا سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ مسلمان ملک شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں روکنے کیلئے متحد ہو جائیں۔ گستاخان رسول کی ڈوریں بیرون ممالک سے ہلائی جارہی ہیں۔بیرونی قوتیں منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلم امہ میں انتشار و خلفشار کی فضا پیدا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔ حرمت رسولﷺ کی حفاظت ہمارے دین کا حصہ ہے۔اس فریضہ کی ادائیگی سے کسی طور پیچھے نہیں رہیں گے۔بھارت سے دوستی و تجارت کیلئے نظریہ پاکستان سے انحراف کیا جارہا ہے۔ہم نظریہ پاکستان کا دفاع اور اس ملک کو مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔ جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہاکہ شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کے مسئلہ پر خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔

مسلم ممالک کو اختلافات ختم کر کے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہو گا۔تحفظ حرمت رسول ﷺ ہر مسلمان کے عقیدہ و ایمان کا مسئلہ ہے۔ گستاخ بلاگرز کو گرفتار نہ کئے جانے پر پوری قوم میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔حکومت پاکستان کسی قسم کے بیرونی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ سائبر کرائم بل میں تمام انبیاء کی توہین کے حوالہ سے سخت سزا کی شق شامل اور بین الاقوامی سطح پر انبیاء کی شان میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کروانے کیلئے عملی کردار ادا کیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں نسلی عصبیت او ر گروہی سیاست کو فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہم پوری قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کریں گے اور قوم کودشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :