سعودی عرب کے بین الاقومی اسکولوں کے انرولمنٹ میں25 فیصد کمی

جمعہ 24 مارچ 2017 17:23

سعودی عرب کے بین الاقومی اسکولوں کے انرولمنٹ میں25 فیصد کمی
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء) :۔سعودی عرب میں جاری ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطا بق ملک کے بین الاقوامی اسکولوں میں انرولمنٹ میں25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق یہ کمی ملک میں معاشی اتارچڑھاؤ کے باعث واقع ہوئی ہے۔تاہم اس سال کے اختتام پر یہ شرح 50 فیصد تک بڑھنے کا امکا ن ہے۔اگر حکومت ، وزارت اورڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں ملک کر کوشش کریں تو اس شرح کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی بین الاقوامی تعلیم کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین زید الرحما نے کانسل آف سعوی چیمبرزکے پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی صورت کا اس صورت حال سے  براہ راست تعلق ہے۔ کچھ اسکول اس لئے بھی بند ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ لیبرآفس کے لائسنس کی تجدیدکے پیسے لاگو کیے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں کچھ اسکولوں کے مالکان نے بین الاقوامی کے بجائے اپنے آپ کو پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت کو چاہیے کہ اسکولوں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل حل کرے۔

متعلقہ عنوان :