پنجاب حکومت نے تمام تھانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل کردیاہے،12ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے،پنجاب کی6 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیے جارہے ہیں

رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز کا تقریب سے خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 17:16

پنجاب حکومت نے تمام تھانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہپنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری اداروں او رمحکموں کی استعداد کار میں اضافہ کیاہے اور اس اقدام سے عوام کو سہولت ملی ہے - وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ، شبیر حسین ،چوہدری حبیب ،جمشید خان، رفیق بھٹی بھی مو جود تھے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تمام تھانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل کردیاگیا ہے،اسی طرح12ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے اور یہ منصوبہ اگلے تین چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا جبکہ پنجاب کی6 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیے جارہے ہیں- انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈلیبر کا خاتمہ کر دیا ہے اور پنجاب جنوبی ایشیاء کی پہلی صوبائی حکومت ہے جس سے اینٹوں کے بھٹو ںسے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیاہے اور بھٹوں پر کام کرنے والے 83ہزار بچوں کو سکول داخل کرایا گیا ہے اور حکومت ان بچوں کو ماہا نہ وظیفہ دینے کے ساتھ مفت کتابیں ،یونیفارم او رجوتے بھی دے رہی ہے جبکہ بچوں کے والدین کو بھی ایک بار مالی امداد دی جاتی ہے -ورکشاپوں ، ریسٹورنٹس او رپٹرول پمپوں سے بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جائے گا سی پیک ترقی کا منصوبہ ہے ،چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے۔