ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر سے بڑھ چکا ،ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ،پاکستان درآمدی ملک بنتا جارہا ہے

بلاول بھٹو زرداری ہی ملک میں معاشی استحکام لائیں گے، سابق وزیر مملکت امور مہرین انور کا بیان

جمعہ 24 مارچ 2017 17:15

ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر سے بڑھ چکا ،ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ،پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخاب کے حوالے سے آصف علی زرداری کا موقف بالکل درست ہے ، جمہوریت کی خاطر ہم نے نتائج تسلیم کئے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئند ہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ،وہ ہی ملک کو مشکلات سے نجات دلائیں گے ،آصف علی زر داری کا لاہور میں قیام سے مسلم لیگ ن کے رہنما پریشان ہیں ،پیپلزپارٹی کے کارکنان آصف علی زرداری سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے کیلئے نکل آئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہم ملک کو معاشی طو رپر استحکام دلائیں گے، ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے ،برآمدات میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ،پاکستان درآمدی ملک بنتا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ہر دور میں ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ،ہم نے عوام کو روزگارکے مواقع فراہم کئے اور انہیں روزگارکے نئے مواقع فراہم کئے ۔