ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین عمارتیں سربمہر‘ ایک مسمار

جمعہ 24 مارچ 2017 17:15

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین عمارتیں سربمہر‘ ..
․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روز ٹائون شپ میں کارروائی کر کے تین عمارتیں سربمہراور ایک مسمارکر دی۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر370بلاک6سی ٹو‘371بلاک 6سی ٹو اور 478بلاک 4سی ٹوپر قائم غیر قانونی دوکانیں اور گرائونڈ فلور سربمہر کر دئیے علاوہ ازیں پلاٹ نمبر 160مین پیکو روڈ پر قائم غیرقانونی پلرز بھی مسمار کر دئیے۔