میو ہسپتال میں عوامی سہولت کے لئے سرجیکل ٹاور کی تاخیر کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 24 مارچ 2017 17:15

میو ہسپتال میں عوامی سہولت کے لئے سرجیکل ٹاور کی تاخیر کے حوالے سے تحریک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک اخبار کی خبر کے مطابق میو ہسپتال میں عوامی سہولت کے لئے سرجیکل ٹاور کا منصوبہ 11 سال گزر جانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا بلڈنگ افسران کی نااہلی کی وجہ سے بجٹ 48 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر ایک ارب 7 کروڑ تک پہنچ گیا ہے جس سے قومی خزانے کو 60 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2006 میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ محکمہ بلڈنگ کے افسران کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے تاحال مکمل نہ ہو سکا حالانکہ بجٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 60 کروڑ کا اضافہ بھی کیا گیا۔