Live Updates

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نیا دورشروع ہوگا،تاریخ میں پہلی بار طاقتورآدمی کی تلاشی لی جارہی ہے ،قطر کیساتھ ایل این جی معاہدے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے،حکمرانوں کودلچسپی ملک سے پیسہ باہرلے جانے میں ہے ،قطری خط صرف منی لانڈرنگ چھپانے کیلئے لایاگیاتھا،پاکستان کے تمام ادارے بے نقاب ہوگئے ،شریف خاندان نے پنجاب پولیس کو پلان کے تحت تباہ کیا،حسین حقانی،میمو گیٹ اور نیوز گیٹ ایک ہی طرح کی چیزیں ہیں

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 مارچ 2017 17:15

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نیا دورشروع ہوگا،تاریخ میں پہلی بار طاقتورآدمی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نیا دورشروع ہوگا،تاریخ میں پہلی بار طاقتورآدمی کی تلاشی لی جارہی ہے ،قطر کیساتھ ایل این جی معاہدے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے،حکمرانوں کودلچسپی ملک سے پیسہ باہرلے جانے میں ہے،مافیا اقتدار میں کرپشن کرنے کیلئے آتاہے،پاکستان کے تمام ادارے بے نقاب ہوگئے ہیں ،قطری خط صرف منی لانڈرنگ چھپانے کیلئے لایاگیاتھا،شریف خاندان نے پنجاب پولیس کو پلان کے تحت تباہ کیا،حسین حقانی،میمو گیٹ اور نیوز گیٹ ایک ہی طرح کی چیزیں ہیں،قرضے لینے سے قوم مقروض ہورہی ہے،خیبرپختونخوا میں آئیڈیل پولیس ہے۔

جمعہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قوم پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے،تاریخ میں پہلی بار طاقتورآدمی کی تلاشی لی جارہی ہے ،پوری قوم نیا پاکستان کا خواب دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام ادارے بے نقاب ہوگئے ہیں،ادارے کام کررہے ہوتے تو سپریم کورٹ میں کیس نہ جاتا،پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نیا دور شروع ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ قطری خط صرف منی لانڈرنگ چھپانے کیلئے لایا گیا تھا،خیال کیا جارہا تھا کہ قطری خط ون اور ٹو ان کو بچائے گا مگر اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے،ہر سال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بڈنگ کے بغیر پورٹ قاسم کا 200ارب روپے کا کنٹریکٹ دیا گیا،معاہدے کے خلاف عدالت میں جائیں گے،امید ہے پانامہ کا فیصلہ اگلے ہفتے آرہا ہے،قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،حکمرانوں کو دلچسپی ملک سے باہر پیسہ لے جانے میں ہے۔

عمران خان نے کہاکہ مافیا اقتدار میں کرپشن کرنے کیلئے آتا ہے،حسین حقانی،میموگیٹ اور نیوز گیٹ ایک ہی طرح کی چیزیں ہیں،ملک کے دشمنوں کوپیغام بھجوائے جاتے ہیں ،آصف زرداری نے نیب کو دھمکی دی ہے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے پنجاب پولیس کو پلان کے تحت تباہ کیا،پنجاب میں ایس پی پولیس شہباز شریف کیلئے ووٹ مانگ رہا تھا،قرضے لینے سے قوم مقروض ہورہی ہے،ہر پاکستانی کا واسطہ پولیس سے پڑتا ہے،خیبرپختونخوا میں آئیڈیل پولیس ہے۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات