آرمی چیف کی جانب سے یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے والوں اور ’’ہم سب کا پاکستان ‘‘ مہم کامیاب بنانے پر میڈیا کا شکریہ ادا

جمعہ 24 مارچ 2017 17:15

آرمی چیف کی جانب سے یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے والوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے والوں اور ’’ہم سب کا پاکستان ‘‘ مہم کامیاب بنانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء کاخیرمقدم کیا اور یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے والے شرکاء اور ’’ہم سب کا پاکستان ‘‘ مہم کامیاب بنانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا بھرپور میڈیا کوریج دینے پرمیڈیا کے شکرگزار ہیں۔…(خ م)