پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،وزیراعظم

دونوں ملکوں کو آزاد تجارت کے معاہدے کا پوری استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہیے،حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات اور مراعات دے رہی ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف کی پاک سری لنکا فرینڈ شپ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر افتخار عزیز سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 24 مارچ 2017 17:15

پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،دونوں ملکوں کو آزاد تجارت کے معاہدے کا پوری استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہیے،حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات اور مراعات دے رہی ہے۔وہ جمعہ کو پاک سری لنکا فرینڈ شپ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر افتخار عزیز سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات اور مراعات دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کو آزاد تجارت کے معاہدے کا پوری استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے بصارت سے محروم افراد کیلئے آنکھوں کے عطیے پر افتخار عزیز کو خراج تحسین پیش کیا،افتخار عزیز نے بصارت سے محروم افراد کیلئے آنکھوں کے مزید دس عطیات پیش کئے،افتخار عزیز آنکھوں کے دس عطیات پنجاب کے عوام کیلئے بھی پیش کرچکے ہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے تمغہ خدمت کا عزاز ملنے پر افتخار عزیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمغہ خدمت دوطرفہ دوستی ،تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا اعتراف ہے۔…(خ م)