یوم پاکستان ; آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا کا شکریہ ادا کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 مارچ 2017 16:33

یوم پاکستان ; آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا کا شکریہ ادا کردیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) : یوم پاکستان پر آرمی چیف کی مہم کامیاب بنانے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے یوم پاکستان پر ویڈیو پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ''ہم سب کا پاکستان'' مہم کامیاب بنانے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آرمی چیف نے یوم پاکستان کے موقع پر تقریبات میں شرکت کرنے پر عوام کا بھی خیر مقدم کیا۔