برطانوی پارلیمان حملہ،چوتھے شخص کی شناخت ظاہر ہو گئی ، 75 سالہ شخص کا نام لیزلی روڈز تھا

جمعہ 24 مارچ 2017 16:42

برطانوی پارلیمان حملہ،چوتھے شخص کی شناخت ظاہر ہو گئی ، 75 سالہ شخص کا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) برطانوی پارلیمان کے باہر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے چوتھے شخص کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔اس 75 سالہ شخص کا نام لیزلی روڈز تھا اور جنوبی لندن کے علاقے سٹریتھم کے باسی تھے اور وہ دو روز قبل لندن میں ویسٹ منسٹر پل پر کار کی زد میں آ گئے تھے۔پولیس نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کہ ویسٹ مڈلینڈز اور نارتھ ویسٹ میں دو اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حملے میں 50 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے دو کی حالت اب تک نازک ہے۔اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر مارک رالی نے کہا کہ ۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دو زخمی پولیس افسر ہپستال میں ہیں جنھیں خاصی سنگین چوٹیں آئی ہیںاور دیگر 31 افراد کا ہسپتال میں علاج کیا گیا۔اس سے قبل ہلاک ہونے والے 48 سالہ پولیس اہلکار پی سی پامر کی ایک تصویر جاری کی گئی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی آخری تصویر ہے۔یہ تصویر ایک امریکی سیاح خاتون نے حملے سے صرف 45 منٹ قبل کھینچی تھی۔

متعلقہ عنوان :