اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 17سالہ فلسطینی ہلاک ، تین افراد زخمی

جمعہ 24 مارچ 2017 16:42

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 17سالہ فلسطینی ہلاک ، تین افراد زخمی
القدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) اسرائیلی فوجیوں نے 17 سالہ فلسطینی نو عمر کو ہلاک تین افراد کو زخمی کر دیا،یہ واقعہ القدس کے شمال میں واقع قلندیہ نامی کیمپ میں پیش آیا جہاں تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔ اسرائیلی حکام نے دفاع کیا ہے کہ کیمپ کے داخلی دروازے سے ایک گاڑی کے ذریعے زبردستی داخل ہونیکی کوشش کا مقصد اسرائیلی اہلکاروں پر حملہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں فلسطینی عوام نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی حکام دنیا کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں جس پر آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے ۔ بتایا گیا ہے اس واقعے میں ایک 17 سالہ نوجوان ہلاک کر دیا گیا جس کی خبر سنتے ہی اس کے لواحقین کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ بد حواسی کے عالم میں اسپتال کی جانب دوڑے۔ اکتوبر 2015 سے اب تک اس کشیدگی کے نتیجے میں 240 فلسطینی اسرائیلی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :