فیصل موورز نے لاہور تا اسلام آباد پریمئیر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 مارچ 2017 16:20

فیصل موورز نے لاہور تا اسلام آباد پریمئیر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) : فیصل موورز نے لاہور تا اسلام روٹ کے لیے پریمئیر سروس لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی بس سروس نے یہ فیصلہ دیگر نجی کمپنیوں میں مسافروں کو دی جانے والی جدید سہولیات اور مارکیٹ میں مقابلہ مزید بڑھنے پر کیا۔ فیصل موورز نے بھی اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولیات سے آراستہ کرنے اور ان کے سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور تا اسلام آباد روٹ کے کرایہ بھی بڑھا کر 9 سو روپے کردیا جائے گا۔ نئی سروس کی تمام تر تفصیلات تو تاحال معلوم نہیں کی جا سکیں البتہ مہیا کی گئی معلومات کے مطابق نئی سروس میں آرام دہ صوفہ سیٹ، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، ویڈیو آن ڈیمانڈ سسٹم، مسافروں کی تواضع اور موبائل فون چارج کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل موورز کو سہولیات کے فقدان پر مسافروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ لیکن اب نئی سروس اور سہولیات کے لانچ ہونے پر سروس میں قدرے بہتری کی اُمید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :