پانامہ کا فیصلہ مارچ کے آخری دنوں میں آجائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 مارچ 2017 16:09

پانامہ کا فیصلہ مارچ کے آخری دنوں میں آجائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ22 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا جس سے متعلق اب تک کافی قیاس آرائیاں ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق تاحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن ڈاکٹرشاہد مسعود نے پانامہ کیس کے فیصلے کی ایک اور تاریخ دے دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ مارچ کے آخری دنوں میں آجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ یا تو 30 اور 31 مارچ کو آئے گا یا پھر اپریل کے شروع کے دنوں میں سنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :