پی سی بی فاطمہ جناح نیشنل وویمن کرکٹ چیمپین شپ کیلئے راولپنڈی ریجن کی 14رکنی وویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے زیر اہتمام27مارچ سے شروع ہونیوالے 12ویں فاطمہ جناح نیشنل وویمن کرکٹ چیمپین شپ کیلئے راولپنڈی ریجن کی 14رکنی وویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی راولپنڈی ریجن میں نمائندہ نجمہ انور کے مطابق 27مارچ سے 30مارچ تک لاہور اور مریدکے میں کھیلی جانیوالی وویمنز کرکٹ چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راونڈمیں شریک 12ریجنز کو تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پول اے میں لاہور، بہاولپور، پشاور اور راولپنڈی ، پول بی میں کراچی ، سیالکوٹ ، ایبٹ آباد ، کوئٹہ اور پول سی میں اسلام آباد ، ملتان ، فیصل آباد اور حیدر آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں راولپنڈی ریجن کی نمائندگی نائلہ نذیر، ندا ناصر، مریم کیانی ، خالدہ نذیر، ماہم وقار، بینش علی ، راحت زینب، غزالہ میر، مدیحہ رشید، کائنات جبین ، ثوبیہ سعید، سارہ رشید، رابعہ ارشد اور بدر النسائ شامل ہیں جبکہ آصف باجودہ کوچ اور عفت عائشہ ٹیم منیجر ہونگی۔ نجمہ انور نے مزید بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے راولپنڈی کی ٹیم کل (ہفتہ ) کو لاہور روانہ ہو گی جہاں وہ 27مارچ کو پشاور، 28مارچ کو بہاولپور اور30مارچ کو لاہور کیخلاف مد مقابل ہو گی۔