مزار قائد پر بین الاقوامی پہلوانوں کی حاضری، سیلفیاں بھی بنوائیں

جمعہ 24 مارچ 2017 15:44

مزار قائد پر بین الاقوامی پہلوانوں کی حاضری، سیلفیاں بھی بنوائیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)پاکستان آئے ہوئے بین الاقوامی ریسلرز نے مئی میں ہونے والے مقابلوں سے پہلے ہی رنگ جما دیا۔ پہلوانوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات کے دوروں کے بعد بین الاقوامی پہلوانوں یاسین عثمانی، ٹائنی آئرن اور بادشاہ خان نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ انٹرنیشنل ریسلرز نے مزار قائد کی سکیورٹی پر مامور فوجی جوانوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ تمام انٹرنیشنل پہلوان مئی میں ہونے والے مقابلوں میں رنگ میں نظر آئیں گے۔