وزیراعظم نے گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کردیا

فاریسٹ سروسز اکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کے تحت قائم کی گئی ‘ اکیڈمی کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا‘ وزیراعظم نے اکیڈمی میں پودا لگایا اور اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے بحالی کے عمل کے دوران عمارت کی اصل شکل قائم رکھی جائے، اکیڈمی کو گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں‘ ماحول اور جنگی حیات کے تحفظ کے لئے مقا می لوگوں کو شامل کیا جائے‘ پتیسرجھیل کا قدرتی ماحول کوبہتر بنایا جائے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت

جمعہ 24 مارچ 2017 15:39

وزیراعظم نے گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کردیا
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کردیا‘ فاریسٹ سروسز اکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے‘ اکیڈمی کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا‘ وزیراعظم نے اکیڈمی میں پودا لگایا اور اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے‘ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بحالی کے عمل کے دوران عمارت کی اصل شکل قائم رکھی جائے، اکیڈمی کو گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں‘ ماحول اور جنگی حیات کے تحفظ کے لئے مقامی لوگوں کو شامل کیا جائے‘ پتیسرجھیل کا قدرتی ماحول کوبہتر بنایا جائے۔

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کیا تو ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد اور جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن رضوان محبوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

فاریسٹ سروسز اکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے۔ اکیڈمی کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے فاریسٹ سروسز اکیڈمی میں پودا لگایا اور اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن رضوان محبوب نے بریفنگ دی کہ اکیڈمی کا پہلا مرحلہ پانچ کروڑ 92 لاکھ کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ 2020 میں مکمل ہوگا۔ اکیڈمی ڈیڑھ سو سال پرانے فاریسٹ سکول کی عمارت میں قائم کی گئی ۔ اکیڈمی کا ایک سب کیمپس بہاولپور میں بھی قائم کیا گیا ۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بہاولپور کے لال سوہانرا پارک میں بارہ سو ایکڑ اراضی پر شجر کاری کی گئی ۔ آئندہ تین سال میں پانچ ہزار ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بحالی کے عمل کے دوران عمارت کی اصل شکل قائم کھی جائے۔ اکیڈمی کو گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں‘ ماحول اور جنگی حیات کے تحفظ کے لئے مقاممی لوگوں کو شامل کیا جائے‘ پتیسرجھیل کا قدرتی ماحول کوبہتر بنایا جائے۔