دبئی میں بروزہفتہ گلوبل ارتھ آرایونٹ منایاجائے گا، گلیوں میں رات ایک گھنٹہ روشنیاں بند رہیں گی

جمعہ 24 مارچ 2017 15:27

دبئی میں بروزہفتہ گلوبل ارتھ آرایونٹ منایاجائے گا، گلیوں میں رات ایک ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء) :۔دبئی راڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گلوبل ارتھ آر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد گلیوں میں مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 30 منٹ سے 9 بج کر 30 منٹ کے دوران تما م لائیٹس بند کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق آرٹی اے کے ایک سربراہ نصیر بو شہاب کا کہنا تھا کہ یہ اقدام موحولیاتی آلودگی کے متعلق سنجیدگی ظاہر کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔اس اعلان کے بعد ایونیوپارک میں اسٹریٹ لائیٹس بند کردی جائیں گی ، جس سے 1393 لائٹ پولز بندہو جائیں گے اور 382.95 کلوواٹ بجلی کی بچت کی جائے گی۔علاوہ ازیں برج خلیفہ پر بزنس بے ، السعیدہ اسٹریٹ اور بلیوارڈ اسٹریٹ سمیت کئی دیگر علاقوں میں کل روشنیاں بند کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :