یوکرائن، روس تعلقات میں نئی کشیدگی کا اضافہ، روس کے سابق اسمبلی ممبر ڈینس ورونینکوف کیو میں ہلاک

جمعہ 24 مارچ 2017 15:39

یوکرائن، روس تعلقات میں نئی کشیدگی کا اضافہ، روس کے سابق اسمبلی ممبر ..
کیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں مسلح شخص نے روس کے سابق اسمبلی ممبر ڈینس ورونینکوف کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن، روس تعلقات میں ایک نئی کشیدگی کا اضافہ ہو گیا ہے۔یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں روس کے سابق اسمبلی ممبر ڈینس ورونینکوف اپنے قیام کے ہوٹل کے قریب ایک مسلح شخص کی طرف سے ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حملے میں ورونینکوف کے محافظ اور حملہ آور کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے ہیں۔حملے نے پہلے سے ہی کشیدہ ممالک کے درمیان تعلقات پر ایک تازہ ضرب لگا دی ہے۔روسی ذرائع ابلاغ نے اس واقعے کو "کاروباری دنیا میں حساب کتاب" کی سرخی کے ساتھ پیش کیا ہے جبکہ یوکرائنی حکام نے حملے میں روس کی طرف اشارہ کیا ہے۔یوکرائن کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے روس کو حکومتی دہشتگردی کے اطلاق کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :