باربار کہوں گا کہ جرمنی اور ہالینڈ کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے، ترک صدر

دونوں مغربی دنیا ترک اور دیگر مسلم برادر عوام کے خلاف ظلم کرنے میں پیش پیش نظر آرہے ہیں ،شام میں دہشت گرد تنظیم وائی پی جی کے خلاف روسی موقف مایوس کن ہے،ترک صدر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 24 مارچ 2017 15:39

باربار کہوں گا کہ جرمنی اور ہالینڈ کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) ترک صدر طیب رجب اوردوان نے کہا ہے کہ باربار کہوں گا کہ جرمنی اور ہالینڈ کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے، دونوں مغربی دنیا ترک اور دیگر مسلم برادر عوام کے خلاف ظلم کرنے میں پیش پیش نظر آرہے ہیں ،شام میں دہشت گرد تنظیم وائی پی جی کے خلاف روسی موقف مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کے دوران حالات حاضرہ سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکہ نے وائی پی جی کے خلاف جو موقف اپنا رکھا ہے وہ ہمارے لیے افسوس کا باعث ہے اس تنظیم کو شام سے ختم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو شام میں آپریشن طول پکڑتا جائے گا۔

یہ تنظیم شامی اقتدار کی ایما پر وہاں موجود ہے ۔ جرمنی اور ہالینڈ کے بارے میں صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کا رویہ نازی ازم کی ترجمانی کرتا ہے کیونکہ مغربی دنیا ترک اور دیگر مسلم برادر عوام کے خلاف ظلم کرنے میں پیش پیش نظر آرہی ہے۔صدر نے کہا کہ ایک جانب جرمن حکومت ہی کے کے جیسی دہشت گرد تنظیم کو اپنے ملک میں جلسے جلوسوں کی اجازت دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب وہ حکومت ترکی کے اعلی حکام پر ملک میں داخلے کی پابندی لگا رہی ہے ۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ کہاں کا انصاف ہے