داعش نے حکم عدولی پر 20 شہریوں کو ہلاک کر دیا ،خواتین کے زیورات چھین لیے

جمعہ 24 مارچ 2017 15:33

داعش نے حکم عدولی پر 20 شہریوں کو ہلاک کر دیا ،خواتین کے زیورات چھین ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) داعش نے حکم عدولی پر 20 شہریوں کو ہلاک کر دیا ،خواتینکے زیورات چھین لیے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق میں ان کے حکم کی تعمیل نہ کرنے کے جواز میں 20 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

(جاری ہے)

نینوا ضلعی اسمبلی کی حقوقِ انسانی کی کمیٹی کے سربراہ غزوان حامد الا دادی نے بتایا ہے کہ داعش کی جانب سے موصل کے مغرب میں واقع الا متاہن محلے میں قتل کردہ شہریوں کی اکثریت لڑکوں پر مشتمل تھی۔

دادی کا کہنا ہے کہ داعش نے محلے کے مکینوں کو اپنے گھروں کو ترک کرتے ہوئے شہر کے مغربی حصوں کو نقل مکانی کرنے پر دبا ڈالا تھا، اس حکم کی تعمیل نہ کرنے والوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔تنظیم نے علاوہ ازیں ان کی حکم عدولی کرنے والی خواتین کی جواہرات کو ان سے چھین لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :