بابر بٹ قتل کیس سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم

جمعہ 24 مارچ 2017 15:32

بابر بٹ قتل کیس سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کیس سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کر دیں ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو بابر بٹ قتل کیس کے ملزم حیبب بٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا ۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت قابل پیش رفت نہیں ہے ۔جس پر فاضل عدالت نے بابر بٹ قتل کیس سے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کر دیں اور مقدمہ کو سماعت سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :