ہائیکورٹ نے ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب کر لیا

سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹس کی نجکاری کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ، فیصلہ منسوخ کیا جائے ‘درخواست گزار کا موقف

جمعہ 24 مارچ 2017 15:32

ہائیکورٹ نے ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف درخواست پر وفاق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ملک کے تین بڑے شہروں کے ائیرپورٹس کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے مقامی محمود اختر نقوی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد آباد کے ایئرپورٹس کی ناکامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درخواست گزار کے مطابق سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹس کی نجکاری کا کوئی جواز نہیں ہے، ملازمین نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تینوں ائیر پورٹس کی نجکاری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے مزید کارروائی 6اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :