کوالا لمپور‘ ملائیشین و پاکستان کمیونٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام، پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور نے حقائق جاری کر دئیے

وزیر اعظم نے پاکستانی ہائی کمشنر کے خلاف کسی قسم کی انکوائری رپورٹ طلب نہیں کی، صحافی برائے راست وزارت خارجہ یا ملائشیا سفارتخانے میں رابطہ کر سکتے ہیں، ڈاکٹر التماش جنجوعہ پاکستان میں موجود معزز میڈیا اور صحافی حضرات سید فواد شاہ نامی شخص کی طرف سے دی گئی معلومات اور پروپیگنڈے کو خبر بنانے کی بجائے اس کی حوصلہ شکنی کریں، پاکستانی سفیر‎

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 مارچ 2017 15:06

کوالا لمپور‘ ملائیشین و پاکستان کمیونٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش ..
اسلام آباد /کوالا لمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء)وزیر اعظم کی طرف سے ملائشیامیں پاکستانی سفیر کے خلاف وزارت خارجہ سے انکوائری رپورٹ طلب کرنے کی بے بنیاد خبر ملائشیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے پاکستانی باشندے کی کارستانی نکلی، پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور نے حقائق جاری کر دئیے ، بدھ کو ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید فواد شاہ نامی شخص جو پشاور کا رہائشی تھا اور جعلی کاغذات و اسناد پر کے پی کے پولیس میں سپاہی بھرتی ہوا تھا مگر اس کا فراڈ پکڑا گیا اور مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان سے تھائی لینڈ فرار ہو گیا ، فواد شاہ نامی شخص چوری کے ایک کیس میں سزا یافتہ بھی ہے جو اب یہاں کوالا لمپور میں رہائش پذیر ہے نے پاکستان میں موجود کچھ معزز صحافیوں کو غلط رپورٹنگ پیش کرکے ملائشیا میں پاکستانی اور ملائشین کمیونٹی کے درمیان کئی بار انتشار پھیلانے کا باعث بن چکا ہے ، وہ کئی بار مکمل بے بنیاد خبریں پھیلا کر ہائی کمشنر پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور سید حسن رضا کو دباوٴ میں لاکر سفارتخانہ سے پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتا ہے حالانکہ اس نے پاکستان کے خلاف فرقہ واریت اور لسانیت کی بنیاد پر زہر اگل کر اقوام متحدہ کے ادارے UNHCR سے سیاسی پناہ کیلئے باقاعدہ کارڈ حاصل کررکھا ہے جس کی بنیاد پر وزارت داخلہ پاکستان نے اس کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بلاک کر رکھا ہے ایسے