وزیر اعظم کی قیادت میں ملک روز بروز ترقی کے راستے پر گامزن ہے، سائرہ افضل تارڑ

سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی،شاندار منصوبہ میں اب دنیا بھر کے ممالک دلچسپی لے رہے ہیں، عظیم منصوبے کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے، پاکستان کی معیشت بین الاقوامی اداروں کے مطابق ایشیاء میں تیز رفتار ترقی کر رہی ہے،وزیر مملکت ہیلتھ سائرہ افضل تارڑ کالوتارڑ میں سوئی گیس پریشر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 15:32

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک روز بروز ترقی کے راستے پر گامزن ہے، سائرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) وزیر مملکت ہیلتھ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ اس شاندار منصوبہ میں اب دنیا بھر کے ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس عظیم منصوبے کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ آج پاکستان کی معیشت بین الاقوامی اداروں کے مطابق ایشیاء میں تیز رفتار ترقی کر رہی ہے۔

حافظ آباد کے نواحی گائوں کولوتارڑ میں سوئی گیس پریشر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معیشت کے میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک روز بروز ترقی کے راستے پر گامزن ہے مئی 2013 کے الیکشن میں ہم نے جو عوام سے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

جب نواز شریف نے ملک میں اقتدار سنبھالا تھا اس وقت ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب تھاخزانہ خالی تھا مگر ہماری نیتوں کے خزانے خالی نہیں بلکہ بھرئے تھے جس کے نتیجے میں آج معاشی طورپر ایک مضبوط ملک بن چکا ہے۔ معیشت کا پہیہ تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ وزیر قومی صحت نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی شور مچا لیں 2018 کے الیکشن میں کامیابی انشااللہ مسلم لیگ ن کی ہو گی کیونکہ ہم عملی اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان بڑے بڑے منصوبوں سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔وزیر صحت نے کہا کہ ضلع حافظ آباد میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈی بھٹیاں میں سوا دو ارب روپے کی لاگت سے دیہاتوں میں سوئی گیس فراہم کی جائے گی۔ حافظ آباد ، کولو تارڑ روڈ ۔ حافظ آباد سے ونیکی تارڑ روڈ عنقریب مکمل ہو جائے گا۔ یہ کائوش حافظ آباد اور اس کے دیگر ملحقہ علاقوں کو ترقی کی ایک نئی بلندی تک لے کر جائے گا۔ یہ کہنا غلط نہ ہو کا ہماری حکومت کا محور عوام ہیں اس کو بہترین سہولیات پہنچانا ہی ہمارا منشور ہے۔

متعلقہ عنوان :