دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی پاکستانیوں نے یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی شرکت نے یوم پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی، پاکستان مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا ،ْ انتوینو

جمعہ 24 مارچ 2017 15:24

دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی پاکستانیوں نے یوم پاکستان ملی جوش و جذبے ..
نیویارک /واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی پاکستانیوں نے یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی شرکت نے یوم پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے شرکت کی جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ملیحہ لودھی نے صدر ممنون حسین جب کہ نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصلر راجہ علی اعجاز نے وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔تقریب کے دوران ملیحہ لودھی نے قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دینے پر قائد اعظم محمد علی اور بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے آج تک پاکستان نے بہت ترقی کی ہے لیکن اب بھی بہت سے چیلنجز حل طلب ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہاکہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی ،ْپاکستان مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔