پاکستان کو بانیان پاکستان کے نظریات کیمطابق صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنا کرہی دم لیں‘پرویز ملک

دھرنا انتشار کی سیاست اورکسی سابق حاکم کی دھمکیاں ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں‘رکن قومی اسمبلی

جمعہ 24 مارچ 2017 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بانیان پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنا کرہی دم لیں، ملک سے لوٹ کھسوٹ ،دھونس دھاندلی،اور جہالت کے اندھیروں سے قوم کو نکال کر ہی دم لیں گے،موجودہ فرسودہ نظام کے خلاف اس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، اس کے لئے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، دھرنے انتشار کی سیاست اورکسی سابق حکمران کی دھمکیاں ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے،قوم کی خدمت کرنے آئیں ہیں، اور اسی خدمت کی بنیاد پر 2018ئکا الیکشن بھی انشاء اللہ جیتیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن اسمبلی اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی میاں طارق،اظہر فاروقی،عامر خان،احسن شرافت،چوہدری علی عمران،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار سالہ دور میں مسلم لیگ ن نے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی کوشش کی ہے جس کا ثبوت ملک سے دہشت گردی میں بہت زہادہ کمی، امن و امان کی صورتحا میں بہتری، لاوڈ شیڈنگ اور بے روز گاری میں بہت زہادی حد تک کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، اور معیشت ملکی تاریخ کی بہترین ]پوزیشن میں ہوگی،ملک میں جاری بڑے بڑے پراجیکٹس شفافیت سے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات تک ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں داخل ہو چکا ۔