خلیجی ایئرلائنز کے ساتھ مقابلے کے لیے حکومت پاکستان کو میدان میں آنا ہوگا ،ْ چیف ایگزیکٹو پی آئی اے
پاکستان میں ان ایئرلائنز کی پروازوں کی تعداد کو محدود کرنے جیسے اقدامات اٹھانے ہوں گے ،ْ برنڈ ہلڈن برانڈ
جمعہ 24 مارچ 2017 15:14
(جاری ہے)
برنڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ انتہائی مشکل ہے کہ ہم ایمرٹس کے ساتھ مقابلہ کریں کیوں کہ خلیجی ایئرلائنز زیادہ بہتر اور سستی سروسز فراہم کررہی ہیں ،ْ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کو اپنے 35 طیاروں پر مبنی فضائی بیڑے کی تجدید میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملے میں پی آئی اے کو حکومت کی مدد درکار ہے جس میں ممکنہ طور پر حکومت کی جانب سے اوپن اسکائی پالیسی میں سختی کرنا بھی شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر کئی ممالک اور بلاک کے درمیان ہونے والے دو طرفہ تجارتی معاہدوں میں کافی حدود و قیود ہیں، مثال کے طور پر کینیڈا جس نے اتحاد اور ایمرٹس کی اپنے ملک میں پروازوں کی تعداد کم کردی ہے ،ْ یورپی ممالک بھی ان ایئرلائنز کو کھلی چھوٹ نہیں دیتے۔انہوںنے کہاکہ وہ مسابقت کے خلاف نہیں ہیں تاہم لامحدود مسابقت بھی ممکن نہیں۔ہلڈن برانڈ نے کہا کہ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 2016 کے آخر تک 186 ارب روپے تک جاپہنچا تھا ،ْمیں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کیلئے اس کی مدد کریں۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پی آئی اے کو منافع کی جانب آنے میں کم سے کم 3 سال لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 برسوں کے دوران جو چیزیں غلط ہوئی ہیں انہیں 6 ماہ میں ٹھیک کرنا ناممکن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.